کورونا وائرس اور بین الاقوامی ڈاک سروس میں رکاوٹ کی وجہ سے ، ہم نے اپنی ’مُفت چھپی ہوئی کتاب کی سروس‘ کو عارضی طور پر معطّل کردیا ہے۔
اپنی پسندیدہ فائل فارمیٹ منتخب کریں اور اپنے موبائل ڈیوائس، پی سی یا ٹیبلٹ پر محفوظ طریقے سے ڈاؤن لوڈ کریں تاکہ آپ کہیں بھی، کبھی بھی خطبات کا مجموعہ پڑھ اور سن سکیں۔ تمام ای بکس اور آڈیو بکس بالکل مفت ہیں۔
پیپر بیک فی الحال Amazon پر انفرادی خریداری کے لیے دستیاب ہیں۔ (Kindle ای بکس بھی ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہیں)
یہ کتاب”آپ کیلئے رُوح القدس کو حاصل کرنے کا واحد محفوظ طریقہ“واقعی آپ کی رُوح القدس حاصل کرنے میں رہنمائی کرے گی۔روزمرہ توبہ کی دعائیں کرنےسے،روزے رکھنے سے ، اور پہاڑوں پر جا کر دعائیں مانگنے سےرُوح القدس حاصل نہیں کِیا جاسکتا۔ اور نہ ہی عجیب قسم کی زبانوں میں دعا کرنا روح القدس کی معموری کا ثبوت ہے۔ اِس کے برعکس، رُوح القدس خُدا کی طر ف سے ایک انعام ہے۔ جب کوئی شخض یسوع کے بپتسمہ پر ایمان رکھتا ہے، یہ کہ یسوع نے اپنے بپتسمہ کے ذریعے ہمارے تمام تر گناہوں کو اپنے اوپر اُٹھا لیا،اور پھر اِن گناہوں کی قیمت ادا کرنے کے لیے صلیب پر اپنا لہو بہادیا،تو یہ شخص اپنے تمام تر گناہوں کی معافی کے ساتھ ساتھ رُوح القدس انعام میں حاصل کرتا ہے۔یہ کتاب رُوح القدس کی معموری سے متعلق آپ کے تمام سوالات کا جواب دے گی، رُوح القدس اور شیطانی رُوح کے درمیان واضح فرق بتائے گی۔میری دُعا ہے کہ اِس کتاب کو پڑھنے کے وسیلہ سے خُدا آپ کو حقیقی رُوح القدس حاصل کرنے کی توفیق دےگا۔ آمین
SAMPLE PREVIEW